22 نومبر 2026 - 20:41
ایران کے ساتھ جنگ امریکی صدر کے لئے 'سیاسی موت کا بوسہ' ثابت ہوئی + ویڈیو

امریکی ماہر معاشیات اور جانزہاپکنز یونیورسٹی (Johns Hopkins University) کے پروفیسر اسٹیو ہینکے (Steve Hanke) کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ایک نئی پہل تھی جس کا آغاز ٹرمپ نے کیا۔ اتفاق سے مجھے کہنا پڑتا ہے کہ یہ جنگ ٹرمپ کے لئے "سیاسی موت کے بوسے (The Kiss of Political Death)" کے مترادف ہے۔ یہ جنگ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل پر ایک مہلک ضرب تھی۔ کوئی بھی راستہ نہیں ہے کہ وہ اس جنگ کے ہلاکت خیز اثرات سے جان بچا سکے اور اپنی گری ہوئی پوزیشن دوبارہ بحال کر سکے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی ماہر معاشیات اور جانزہاپکنز یونیورسٹی (Johns Hopkins University) کے پروفیسر اسٹیو ہینکے (Steve Hanke) نے کہا:

ایران کے ساتھ جنگ ایک نئی پہل تھی جس کا آغاز ٹرمپ نے کیا۔

مجھے کہنا پڑتا ہے کہ یہ جنگ ٹرمپ کے لئے "سیاسی موت کے بوسے (The Kiss of Political Death)" کے مترادف ہے۔

یہ جنگ اس کی سیاسی ٹرمپ کے سیاسی مستقبل پر ایک مہلک ضرب تھی۔

کوئی بھی راستہ نہیں ہے کہ وہ اس جنگ کے منفی اثرات سے جان بچا سکے اور اپنی ضائع کردہ پوزیشن کو دوبارہ بحال کر سکے۔

یہ موجودہ صورت حال کے بارے میں میرا تاثر ہے۔

اہم ترین مسئلہ جو تاریخ میں ٹرمپ انتظامیہ کا مقام واضح کرے گا اور اس کو سابقہ صدور کی حکومتوں سے الگ کرے گا۔

یہی ایران کی جنگ اور عظیم تزویراتی شکست ہے جس کا ٹرمپ متحمل ہؤا ہے۔

یہ ایک بہت بڑی شکست ہے؛ ایک عظیم شکست جو ریاست ہائے متحدہ کی شرمساری اور اس کی ساکھ کے مخدوش ہونے کا سبب بنی ہے۔

اگر میں ٹرمپ کا مشیر ہوتا، تو اس کو مشورہ دیتا کہ جلد از جلد اور ماجرا اور اس مہم جوئی سے نکل جائے؛ زیادہ سے زیادہ تیزرفتاری سے۔

اگر ٹرمپ بنیادی طور پر اس جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرے، تو یہ اقدام امریکیوں اور بذات خود ٹرمپ کو ملنے والے نقصانات کو کم کر سکتا ہے۔

لیکن مجھے توقع نہیں ہے کہ اس طرح کا واقعہ پیش آئے۔ کیونکہ حکومت کے جنگ پرست اور انتہاپسند افراد تناؤ میں شدت لانے کے آپشن پر زور دے رہے ہیں۔

ہم نے اس سے پہلے بھی اس مسئلے پر بات کی ہے۔

اگر آپ ـ اس سال 28 فروری کے حملے سمیت ـ ایران کے ساتھ تناؤ میں شدت لانے کے مراحل کا جائزہ لیں، تو دیکھ لیں گے کہ امریکہ کو ان تمام مراحل میں شکست ہوئی ہے۔

جنگ میں شدت کے ہر مرحلے میں، امریکہ کی صورت حال، پہلے سے بدتر، ہوچکی ہے۔

اور اتفاق سے یہی مسئلہ امریکہ کے اتحادی ـ یعنی اسرائیل ـ کے بارے میں بھی صادق آتا ہے۔ اور یہ ایران کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر ہے۔

چنانچہ ایران، جنگ میں شدت آنے کے ہر مرحلے سے، زیادہ کامیابیاں حاصل کرکے عہدہ برآ ہوتا آیا ہے اور اس نے اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha